ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی ایم پی میناکشی لیکھی نہیں لکھ پائیں ’’سوچھ‘‘، سوشل میڈیا پر اڑامذاق

بی جے پی ایم پی میناکشی لیکھی نہیں لکھ پائیں ’’سوچھ‘‘، سوشل میڈیا پر اڑامذاق

Fri, 30 Jun 2017 15:26:36    S.O. News Service

نئی دہلی،29؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)وزیر اعظم نریندر مودی نے اقتدار میں آتے ہی سوچھ بھارت مہم لانچ کی تھی۔پی ایم مودی خود اس مہم کو لے کر کافی سنجیدہ ہیں تو ان کے ممبران پارلیمنٹ اور لیڈران کا بھی ہونا لازمی ہے لیکن اب اس معاملے کو لے کر ایک بی جے پی ایم پی کا سوشل میڈیا پر مذاق اڑایا جا رہا ہے۔دراصل ہوا یوں کہ بی جے پی کی ایم پی میناکشی لیکھی کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ ’’سوچھ ‘‘غلط لکھتی دکھائی دیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تصویر 27جون کی ہے جب دہلی سے ممبر پارلیمنٹ اور مشہور وکیل میناکشی لیکھی اندرپرستھ گیس لمیٹڈ کی جانب سے ایک پروگرام میں حصہ لینے پہنچیں تھیں۔اس پروگرام میں میناکشی لیکھی کے ساتھ مرکزی وزیر پٹرولیم دھرمیندر پردھان، مرکزی وزیر ہرش وردھن اور دہلی بی جے پی صدر منوج تیواری بھی موجود تھے۔ اندرپرستھ گیس لمیٹڈ کی اس صحت مند مہم کا مقصد گاڑیوں کو آلودگی سے پاک بنانے اور ڈرائیوروں کو صحت مند رکھنا تھا۔اس مہم کے لئے میناکشی لیکھی نے بورڈ پر سوچھ بھارت( صحت مند بھارت کی جگہ )’’سوستھ بھارت‘‘لکھ دیا۔اس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کا مذاق اڑنا شروع ہو گیا،کسی نے لکھا کہ خود ہندی نہیں جانتے لیکن دوسروں پر تھوپنے میں لگے ہیں۔ایک نے لکھا مودی جی دیکھئے آپ کے ایم پی تو ’’سوچھ ‘‘لکھنا تک نہیں جانتے، حفظان صحت لائیں گے کس طرح؟ کانگریس کے لیڈر اشوک تور نے ٹویٹ کیا ہے کہ یہ بی جے پی کے ممبران پارلیمنٹ کا ہندی اور دیش پریم ہے۔ایک نے لکھا کہ اپنے ممبران پارلیمنٹ کو سوچھ لکھنا نہیں آتا وہ کیا ہندوستان کو صاف بنائیں گے۔غور طلب ہے کہ میناکشی لیکھی نے ہندو کالج اور دہلی یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی ہے،وہ سپریم کورٹ کی مشہور وکیل ہیں۔


Share: